كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کے احکام و مسائل 25. باب جَوَازِ الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ: باب: ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا جواز۔
سلیمان بن بریدہ (اسلمی) نے اپنے والد سے روایت کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن کئی نمازیں ایک وضو سے پڑھیں اوراپنے موزوں پر مسح فرمایا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے پوچھا: آپ نے آج ایسا کام کیا جو آپ نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ آپ نے جواب دیا: ”عمر!میں نے عمداً ایسا کیا ہے۔“
|