كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کے احکام و مسائل The Book of Purification 19. باب التَّيَمُّنِ فِي الطُّهُورِ وَغَيْرِهِ: باب: طہارت داہنی طرف سے شروع کرے۔ Chapter: Starting on the right when purifying oneself and in other matters ابو احوص نے اشعث سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے مسروق سے اور انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو فرماتے تو وضو میں، جب آپ کنگھی کرتے تو کنگھی کرنے میں اور جب آپ جوتا پہنتے تو جوتا پہننے میں دائیں طرف سے آغاز کرنا پسند فرماتے تھے۔ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے: ”کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو میں جب وضو فرماتے، کنگھی کرنے میں جب کنگھی کرتے، اور جوتا پہننے میں جب جوتا پہنتے، دائیں طرف سے آغاز کرنا پسند فرماتے تھے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
اشعث کے ایک دوسرے شاگرد شعبہ نے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام معاملات میں، اپنے جوتے پہننے، اپنی کنگھی کرنے اور اپنے وضو کرنے میں دائیں طرف سے ابتدا کرنا پسند فرماتے تھے۔ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے: ”کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام کاموں میں دائیں طرف سے ابتدا کرنا پسند فرماتے تھے، اپنے جوتے پہننے میں، اپنی کنگھی کرنے میں اور اپنے وضو کرنے میں۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|