نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ 1484. جمعہ کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت کرنے والی روایت کی مفسر روایت کا بیان اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ ممانعت اس وقت ہے جب اکیلے جمعہ کے دن کا روزہ رکھا جائے اور اس سے پہلے یا بعد میں روزہ نہ رکھا جائے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف جمعہ کے دن کا روزہ نہ رکھو اِلاّ یہ کہ اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد بھی روزہ رکھو۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
امام بخاری رحمه الله نے یہ روایت عمر بن حفص کی سند سے بیان کی ہے۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
امام مسلم رحمه الله نے یہ روایت ابوبکر بن ابی شیبہ اور یحییٰ بن یحییٰ کی سند سے روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|