نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ 1437. عاشوراء کے دن کے بعض حصّے کا روزہ رکھنے کے حُکم کا بیان
تخریج الحدیث:
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلے کے ایک شخص سے کہا: ”اپنی قوم میں یا لوگوں میں عاشوراء کے دن اعلان کردو کہ جس شخص نے کھانا کھالیا ہے وہ بقیہ دن روزہ رکھے اور جس نے کھانا نہیں کھایا وہ روزہ رکھ لے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا ابوسعید خدری، محمد بن صیغی انصاری، عبداللہ بن منہال خزاعی رضی اللہ عنہم کی اپنے چچا سے روایت، اسما ء بن حارثہ اور سیدنا عبداللہ جہنی رضی اللہ عنہم کی روایات اسی مسئلہ کے متعلق ہیں۔ میں نے اسے کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے۔
تخریج الحدیث:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.