نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ 1479. عمر بھر روزہ رکھنے کی ممانعت کی علت ذکر کیے بغیر اس کی ممانعت کا بیان
جناب مطرف اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عمر بھر روزے رکھے اُس نے نہ روزے رکھے اور نہ روزے چھوڑے - یا اُس نے نہ روزے رکھے اور نہ روزے چھوڑے -“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی کہ فلاں شخص ہمیشہ دن کو روزہ رکھتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُس نے روزے رکھے اور نہ روزے چھوڑے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ کی سند سے حضرت ابوالعالیہ سے نماز کی ممانعت کے بارے میں روایت مشہور ہے لیکن روزوں کے بارے میں ممانعت کی روایت ان کی سند سے غریب ہے (مشہور نہیں ہے)۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|