صحيح ابن خزيمه
نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ
1437.
عاشوراء کے دن کے بعض حصّے کا روزہ رکھنے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 2092
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلے کے ایک شخص سے کہا: ”اپنی قوم میں یا لوگوں میں عاشوراء کے دن اعلان کردو کہ جس شخص نے کھانا کھالیا ہے وہ بقیہ دن روزہ رکھے اور جس نے کھانا نہیں کھایا وہ روزہ رکھ لے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري