كِتَابُ الطَّلَاقِ کتاب: طلاق کے بیان میں 2. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَلِيَّةِ وَالْبَرِيَّةِ وَأَشْبَاهِ ذَلِكَ خلیہ اور بریہ اور ان کے مشابہات کا بیان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس لکھا ہوا آیا کہ ایک شخص نے اپنی عورت سے کہا: «حَبْلُكِ عَلَى غَارِبِكِ»، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لکھا: اس شخص سے کہہ دینا کہ حج کے موسم میں مکّہ میں مجھ سے ملے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے، ایک شخص ملا اور سلام کیا، پوچھا: تو کون ہے؟ وہ بولا: میں وہی شخص ہوں جس کو تم نے حکم کیا تھا مکّہ میں ملنے کا۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: قسم ہے تجھ کو اس گھر کے رب کی «حَبْلُكِ عَلَى غَارِبِكِ» سے تیری کیا مراد تھی؟ وہ بولا: اے امیر المؤمنین! اگر تم مجھ کو کسی اور جگہ قسم دیتے تو میں سچ نہ کہتا، اب سچ کہتا ہوں کہ میری نیت چھوڑ دینے کی تھی۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جیسی تو نے نیت کی ویسا ہی ہوا۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15010، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4436، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1679، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11232، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18439، 18443، 18444، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 5»
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے تھے: جو شخص اپنی عورت سے کہے: تو مجھ پر حرام ہے، تو تین طلاق پڑ جائیں گی۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ روایت بہت اچھی ہے میرے نزدیک۔ تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11380، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18173، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1694، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 6»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: خلیہ اور بریہ ان میں سے ہر ایک میں تین طلاقیں پڑ جائیں گی۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15019، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4444، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1679 وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11158 وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18159، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 7»
حضرت قاسم بن محمد سے روایت ہے کہ ایک شخص کے نکاح میں ایک لونڈی تھی، اس نے لونڈی کے مالکوں سے کہہ دیا: تم جانو تمہارا کام جانے۔ لوگوں نے اس کو ایک طلاق سمجھا۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4448، والشافعي فى «الاُم» برقم: 64/4، 216/7، 245، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 8»
ابن شہاب کہتے تھے: اگر مرد عورت سے کہے: میں تجھ سے بری ہوا اور تو مجھ سے بری ہوئی، تو تین طلاقیں پڑیں گی مثل بتہ کے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11187، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8140، 8165، 8170، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 9»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر کوئی شخص اپنی عورت کو کہے: تو خلیہ ہے، یا بریہ ہے، یا بائنہ ہے، تو اگر اس عورت سے صحبت کر چکا ہے، تین طلاق پڑیں گی، اور اگر صحبت نہیں کی تو اس کی نیت کے موافق پڑے گی، اگر اس نے کہا: میں نے ایک کی نیت کی تھی تو حلف لے کر اس کو سچا سمجھیں گے، مگر وہ عورت ایک ہی طلاق میں بائن ہو جائے گی، اب رجعت نہیں کر سکتا البتہ نکاح نئے سرے سے کر سکتا ہے، کیونکہ جس عورت سے صحبت نہ کی ہو وہ ایک ہی طلاق میں بائن ہو جاتی ہے، جس سے صحبت کر چکا ہے وہ تین طلاق میں بائن ہوتی ہے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 9»
|