كِتَابُ الطَّلَاقِ کتاب: طلاق کے بیان میں 18. بَابُ مَا جَاءَ فِي طَلَاقِ الْعَبْدِ غلام کی طلاق کا بیان
حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ نفیع، سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کا مکاتب تھا یا غلام تھا، اس کے نکاح میں ایک عورت آزاد تھی، اس کو دو طلاق دیں پھر رجعت کرنا چاہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیوں نے اس کو حکم کیا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے جا کر مسئلہ پوچھ۔ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے جا کر ملا درج میں (ایک مقام کا نام ہےمدینہ میں)، وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے، جب اس نے مسئلہ پوچھا دونوں نے کہا: وہ عورت تجھ پر حرام ہوگئی۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح لغيره، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15150، 15192، 15193، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4496، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1328، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12944، 12947، 12948، 12949، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18557، 18561، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 463/7، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 47»
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ نفیع جو مکاتب تھا اُم المؤمنین سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کا، اس نے اپنی بی بی کو دو طلاق دیں، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مسئلہ پوچھا، انہوں نے کہا: حرام ہوگئی تجھ پر۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15192، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4483، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1328، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12944، 12947، 12948، 12949، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18557، 18561، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 48»
حضرت محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی سے روایت ہے کہ نفیع جو مکاتب تھا سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کا، اس نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مسئلہ پوچھا کہ میں نے اپنی آزاد عورت کو دو طلاق دی ہیں؟ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ عورت تیرے اوپر حرام ہوگئی۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15195، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4482، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1328، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12944، 12947، 12948، 12949، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18557، 18561، والشافعي فى «الاُم» برقم: 258/5، والشافعي فى «المسنده» برقم: 76/2، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 49»
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جب غلام اپنی عورت کو دو طلاق دے تو وہ اس پر حرام ہو جائے گی، یہاں تک کہ دوسرے خاوند سے نکاح کرے، خواہ اس کی بی بی لونڈی ہو یا آزاد۔ آزاد عورت کی عدت تین حیض ہے اور لونڈی کی عدت دو حیض ہیں۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2079، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15198، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3954، 3995،3997، 4000، والبزار فى «مسنده» برقم: 5401، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12957، 12958، 12959، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18562، 19102، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4501، 4505، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» 465/7، والطبراني فى "الكبير"، 13868، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 50»
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جو شخص اپنے غلام کو نکاح کی اجازت دے تو طلاق غلام کے اختیار میں ہو گی، نہ کہ اور کسی کے ہاتھ میں۔ اگر آدمی اپنے غلام کی لونڈی یا اس کی لونڈی چھین کر اس سے وطی کرے تو درست ہے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15114، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 2696، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4480، 4481، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12968، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18283، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 795، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 51»
|