كِتَابُ الصِّيَامِ کتاب: روزوں کے بیان میں 17. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ وَالْكَفَّارَاتِ رمضان کی قضا اور کفارہ کے بیان میں
قال مالك: يريد بقوله الخطب يسير، القضاء فيما نرى والله اعلم وخفة مئونته ويسارته يقول: نصوم يوما مكانه حضرت خالد بن اسلم سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک روزہ افطار کیا رمضان میں، اور اس دن ابر تھا، ان کو یہ معلوم ہوا کہ شام ہوگئی اور آفتاب ڈوب گیا۔ پس ایک شخص آیا اور بولا: یا امیر المؤمنین! آفتاب نکل آیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کا تدارک سہل ہے، ہم نے اپنے ظن پر عمل کیا تھا۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: تدارک سہل ہے یعنی اس کے عوض ایک روزہ کی قضا رکھ لیں گے، تو محنت بہت کم ہے اور تدارک آسان ہے۔ تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8012، 8110، 8111، 8112، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2473، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7392، 7393، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9138، 9139، 9140، 9149، والشافعي فى «الاُم» برقم: 96/2، شركة الحروف نمبر: 624، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 44»
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جس شخص کے رمضان کے روزے قضا ہوں بیماری سے یا سفر سے تو ان کی قضا لگاتار رکھے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7658، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8344، 8345، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9226، 9227، بغوي فى «شرح السنة» برقم: 1772، شركة الحروف نمبر: 625، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 45»
ابن شہاب سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اختلاف کیا رمضان کی قضا میں، ایک نے کہا کہ رمضان کے روزوں کی قضا پے درپے رکھنا ضروری نہیں، دوسرے نے کہا: پے درپے رکھنا ضروری ہے۔ لیکن مجھے معلوم نہیں کہ کس نے ان دونوں میں سے پے درپے رکھنے کو کہا اور کس نے یہ کہا کہ پے درپے رکھنا ضروری نہیں۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7664، 7665، 7672، 7673، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8335، 8336، 8337، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2314، 2320، 2321، 2323، 2324، 2325، 2331، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9207، 9213، 9224، 9236، شركة الحروف نمبر: 626، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 46»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جو شخص قصداً قے کرے روزے میں تو اس پر قضا واجب ہے، اور جس کو خود بخود قے آجائے تو اس پر قضا نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7551، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8121، 8122، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 1322، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9279، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3411، 3412، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2475، شركة الحروف نمبر: 627، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 47»
قال يحيى: سمعت مالكا، يقول فيمن فرق قضاء رمضان: فليس عليه إعادة وذلك مجزئ عنه واحب ذلك إلي ان يتابعه یحیٰی بن سعید نے سعید بن مسیّب سے سنا، وہ پوچھے گئے رمضان کی قضا سے، تو کہا سعید نے: میرے نزدیک یہ بات اچھی ہے کہ رمضان کی قضا پے درپے رکھے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص جدا جدا رمضان کی قضا رکھے تو اس پر اعادہ لازم نہیں ہے، بلکہ وہ قضا کافی ہو جائے گی، مگر بہتر میرے نزدیک یہ ہے کہ پے در پے رکھے۔ تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7661، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9232، شركة الحروف نمبر: 628، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 48»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص رمضان میں بھول چوک کر کھا پی لے یا اور کسی روزے میں جو اس پر واجب ہے تو اس پر قضا ہے اس روزے کی۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 628، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 48»
حضرت حمید بن قیس مکی سے روایت ہے کہ ساتھ تھا میں مجاہد کے اور طواف کر رہے تھے خانہ کعبہ کا۔ اتنے میں ایک آدمی آیا اور پوچھا کہ قسم کے کفارے کے روزے پے درپے چاہییں یا جدا جدا؟ حمید نے کہا: ہاں جدا جدا بھی رکھ سکتا ہے اگر چاہے۔ مجاہد نے کہا: نہیں، کیونکہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی قراءت میں ہے: «ثَلٰثَةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ» یعنی روزے تین دن کے پے درپے۔
تخریج الحدیث: «موقوف حسن، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16102، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 803، 805، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20039، 20066، 20067، 20068، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 276/2، شركة الحروف نمبر: 629، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 49»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جتنے روزوں کا ذکر اللہ جل جلالہُ نے اپنے کلام میں کیا ہے اُن سب کا پے در پے رکھنا بہتر ہے۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 629، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 49»
امام مالک رحمہ اللہ سے سوال کیا اس عورت نے جو صبح کو روزہ دار ہو رمضان میں۔ پھر یکایک خون دیکھے اور وہ حیض کے دن نہ ہوں، پھر شام تک انتظار کرے مگر کچھ نہ دیکھے، پھر دوسرے دن جب صبح ہو تو یکایک خون دیکھے مگر پہلے روز سے کچھ کم، پھر وہ خون موقوف ہو جائے، اور یہ واقعہ حیض کے ایام سے پیشتر ہو، تو اس کے روزے اور نماز کا کیا حکم ہے؟ امام مالک رحمہ اللہ نے جواب دیا کہ یہ خون حیض کا ہے تو جب اس کو دیکھے روزہ کھول ڈالے اور قضا کرے اس روزہ کی، پھر جب خون موقوف ہو جائے تو غسل کر کے روزہ رکھے۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 629، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 49»
امام مالک رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: جو شخص مسلمان ہوا شام کو رمضان میں کچھ دن رہتے ہوئے، کہا اس پر پورے رمضان کی قضا لازم ہے یا اس دن کی جس دن مسلمان ہوا؟ امام مالک رحمہ اللہ نے جواب دیا: گذشتہ روزوں کی قضا اس پر لازم نہیں ہے، بلکہ آئندہ سے روزے رکھے اور اگر اس دن کی بھی قضا کرے جس دن وہ مسلمان ہوا تو بہتر ہے۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 629، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 49»
|