كِتَابُ الصِّيَامِ کتاب: روزوں کے بیان میں 13. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْوِصَالِ فِي الصِّيَامِ تہہ کے روزوں کی ممانعت کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا تہہ کے روزے رکھنے سے (یعنی روزہ پر روزہ رکھنے سے کہ جس کے بیچ میں افطار نہ ہو)، لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ رکھتے ہیں؟ فرمایا: ”میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں کھلایا جاتا ہوں اور پلایا جاتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1922، 1962، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1102، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 3250، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2360، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8460، 8461، 13515، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4812، شركة الحروف نمبر: 619، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 38»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچو تم تہہ کے روزے رکھنے سے۔“ لوگوں نے کہا: آپ رکھتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا: ”میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے رات کو میرا رب کھلا دیتا ہے اور پلا دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1965، 1966، 6851، 7242، 7299، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1103، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2068، 2071، 2072، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3575، 3576، 6413، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 3251، 3252، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1745، 1748، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4240، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8462، 8463، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7283، 7349، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1039، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7753، 7754، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9679، شركة الحروف نمبر: 620، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 39»
|