كِتَابُ الصِّيَامِ کتاب: روزوں کے بیان میں 10. بَابُ مَا جَاءَ فِي حِجَامَةِ الصَّائِمِ روزہ دار کو پچھنے لگانے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ پچھنے لگاتے تھے روزے میں پھر اس کو چھوڑ دیا، تو جب روزہ دار ہوتے پچھنے نہ لگاتے یہاں تک کہ روزہ افطار کرتے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8304، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7531، 7532، 7533، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9412، 9413، 9428، شركة الحروف نمبر: 613، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 30»
ابن شہاب سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پچھنے لگاتے تھے روزے میں۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7546، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9334، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9336
شیخ سلیم ہلالی نے کہا کہ اس کی سند ضعیف ہے اور شیخ احمد سلیمان نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔، شركة الحروف نمبر: 614، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 31»
حضرت عروہ بن زبیر پچھنے لگاتے تھے روزے میں، پھر افطار نہیں کرتے تھے۔ کہا ہشام نے: میں نے کبھی نہیں دیکھا حضرت عروہ کو پچھنے لگاتے ہوئے مگر وہ روزے سے ہوتے تھے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7546، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9426، والشافعي فى «الاُم» برقم: 97/2، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2546، شركة الحروف نمبر: 615، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 32»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: پچھنے لگانا روزہ دار کو مکروہ نہیں ہے مگر اس خوف سے کہ ضعیف ہو جائے، اور اگر ضعف کا خوف نہ ہو تو مکروہ نہیں ہے۔ پس اگر ایک شخص نے پچھنے لگائے رمضان میں، پھر روزہ توڑنے سے بچ گیا تو اس پر کچھ لازم نہیں ہے، نہ اس کو اس دن کی قضا کا حکم ہے، کیونکہ پچھنے لگانا مکروہ ہے جب روزہ ٹوٹ جانے کا خوف ہو۔ پس اگر پچھنے لگائے اور روزہ توڑنے سے بچا یہاں تک کہ شام ہو گئی تو اس پر کچھ لازم نہیں، نہ اس پر قضا ہے اس دن کی۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر:، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 32»
|