أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات حدیث نمبر 663
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”یہ شیطان کو پرے کرنے کے لیے ہے، تاکہ کوئی شخص سہو کا شکار نہ ہو۔“ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح حمیدی رحمہ اللہ نے اپنی ایک انگلی کو کھڑا کیا۔ مسلم نامی راوی کہتے ہیں: ایک صاحب نے مجھے یہ بات بتائی کہ انہوں نے شام کی ایک عبادت گاہ میں کچھ انبیاء کی نماز ادا کرتے ہوئے کی تصویر دیکھی تو انہوں نے بھی اسی طرح کیا ہوا تھا۔
امام حمیدی رحمہ اللہ نے انگلی کھڑی کی ہوئی تھی۔ تخریج الحدیث: «إسناده هذا القول ضعيف لجهالة شيخ مسلم، وهو موقوف على هذا المجهول»
|