أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات حدیث نمبر 695
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عمرے کا احرام باندھا اس وقت جب مدینہ سے روانہ ہوئے تھے، پھر وہ بولے: اگر مجھے روک لیا گیا، تو میں ویسا ہی کروں گا، جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا، جب وہ بیداء کے مقام پر آئے تو بولے: حج اور عمرے کی حیثیت ایک ہی ہے۔ میں تم لوگوں کو گواہ بنا کر کہہ رہا ہوں کہ میں نے اپنے عمرے کے ساتھ حج بھی لازم کر لیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکہ آئے انہوں نے بیت اللہ کا سات مرتبہ طواف کیا مقام ابراہیم کے پاس دو رکعات نماز ادا کی پھر صفا و مروہ کا چکر لگایا پھر انہوں نے یہ بات بتائی میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ایسا کرتے دیکھا ہے۔ ایوب بن موسیٰ نامی راوی نے اپنی روایت میں مزید یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ”قدید“ کے مقام پر پہنچے، تو وہاں سے انہوں نے قربانی کا جانور لیا اور اسے ساتھ لے آئے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1639، 1640، 1693، 1708، 1806، 1807، 1812، 1813، 4183، 4184، 4185، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1230، 1232، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3998، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2745، 2859، 2933، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8838، 8872، 8920، 9520، 10187، 10191، 10192، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4566»
|