أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات حدیث نمبر 657
سالم بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب حج یا عمرے یا شاید کسی جنگ سے واپس تشریف لا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سخت اور بلند جگہ پر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بادشاہی اسی کے لیے مخصوص ہے۔ حمد اسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اگر اللہ نے چاہا تو ہم رجوع کرنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں۔ عبادت کرنے والے ہیں اپنے پروردگار کی حمد بیان کرنے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کو سچ ثابت کیا اور اس نے اپنے بندے کی مدد کی اور اس نے تنہا (دشمن کے) لشکروں کو پسپا کر دیا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1797، 2995، 3084، 4116، 6385، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1342، 1344، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2695، 2696، 2707، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2599، 2770، والترمذي فى «جامعه» برقم: 950، 3447، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2715، 2724، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10425، 10473، 10474، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4583»
|