أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات حدیث نمبر 623
623-سالم اپنے والد سیدنا (عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں۔ ”بلال رات کے وقت ہی اذان دے دیتا ہے، تو تم اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک تم ابن ام مکتوم کی اذان نہیں سنتے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 617، 620، 1918، 2656، 7248، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 380، 1092، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3469، 3470، 3471، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 636، 637، والترمذي فى «جامعه» برقم: 203، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1226، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1816، 1817، 1818، 2036، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4640»
|