أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات حدیث نمبر 629
629-سالم اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان نقل کرتے ہیں۔ ”رشک صرف دو طرح کے آدمیوں پر کیا جاسکتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کا علم عطا کیا ہواور وہ رات دن اس کے ساتھ قائم رہتا ہو(یعنی اسے پڑھتا ہو اور اس کی تعلیم دیتا ہو) ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطاکیا ہو اور وہ رات دن اس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتارہتا ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5025، 7529، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 815، 815، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 125، 126، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8018، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1936، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4209، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7920، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4639 برقم: 5019، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5417، 5478، 5543»
|