أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات حدیث نمبر 652
652- سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ”دیہاتی لوگ تمہاری نماز کے نام کے حوالے سے تم پر غالب نہ آجائیں یہ عشاء ہے، وہ لوگ اسے عتمہ کہتے ہیں، کیونکہ وہ اس وقت اونٹوں کے حوالے سے کام کاج کرکے فارغ ہوتے ہیں۔“ (یہاں ایک لفظ میں راوی کو شک ہے)
سفیان کہتے ہیں: ابن ابولبید نے اسی طرح شک کے ہمراہ روایت نقل کی ہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 644، 644، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 349، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1541، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 540، 541، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1534، 1535، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4984، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 704، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1769، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4661 برقم: 4779»
|