أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات حدیث نمبر 698
698- ابن ابونجیح اپنے والد کے حوالے سے ایک صاحب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بولے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ نہیں رکھا تھا۔ میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، تو انہوں نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا۔ میں نے سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، تو انہوں نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا۔ میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، تو انہوں نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا تو میں اس دن روزہ نہیں رکھوں گا اور اس کا حکم بھی نہیں دوں گا اور اس سے منع بھی نہیں کروں گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه جهالة ولكن الحديث صحيح أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3604، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2836، 2838، 2839، 2840، والترمذي فى «جامعه» برقم: 751، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1806، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 5175 برقم: 5212، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5595»
|