أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات حدیث نمبر 690
690- سالم اپنے والد کایہ بیان نقل کرتے ہیں:میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے بعددورکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ظہر سے پہلے دورکعات ادا کرتے، اور ظہر کے بعد دورکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اور مغرب کے بعد دورکعات ادا کرتے ہوئے اور عشاء کے بعد دورکعات (سنت ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے)
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے، ویسے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خود دیکھا نہیں،کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح صادق ہوجانے کے بعد بھی دورکعات ادا کرتے تھے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 937، 1165، 1172، 1180، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 728، 729، 882، 882، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2454، 2473، 2476، 2479، 2487، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 872، 1426، 1427، 1428، والترمذي فى «جامعه» برقم: 425، 433، 434، 521، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1477، 1485، 1614، 1615، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1131، 1143، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3090، 4547، 4548، 4578، 4609، 6018، 6023، 6024، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4593»
|