أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے منقول روایات حدیث نمبر 647
سالم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میں نے شب قدر کو خواب میں دیکھا ہے کہ وہ فلاں فلاں رات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگوں کے خواب ایک جیسے ہیں، تو تم آخری عشرے میں طاق راتوں میں اسے تلاش کرو۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) باقی رہ جانے والی سات راتوں میں تلاش کرو۔“ سفیان کہتے ہیں: روایت میں یہ شک میری طرف سے ہے، زہری کی طرف سے نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1156، 2015، 6991، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1165، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3675، 3676، 3681، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1385، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1824، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8621، 8622، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4586»
|