كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق زقُوم کے درخت کا ذکر
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”اللہ سے ایسے ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہاری موت اس حال میں آئے کہ تم مسلمان ہو۔ “ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر زقوم (تھوہر) کا ایک قطرہ دنیا میں گرا دیا جائے تو وہ زمین والوں پر ان کے اسبابِ زندگانی خراب کر دے، تو اس شخص کی کیا حالت ہو گی جس کا کھانا ہی وہی ہو گا۔ “ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ صحیح، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه الترمذي (2585) [و ابن ماجه (4325) وصححه ابن حبان (الموارد: 2611، الإحسان: 7427) و الحاکم علي شرط الشيخين (2/ 294، 451) ووافقه الذهبي] ٭ رواية شعبة عن الأعمش محمولة علي السماع، انظر ’’مسألة التسمية‘‘ لمحمد بن طاھر المقدسي (ص 47) و للحديث علة غير قادحة عند ابن أبي شيبة (13/ 161 ح 15991) و أحمد (1/ 338 ح 3138) وغيرهما.» |