كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق |
مشكوة المصابيح
كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق میدانِ حشر میں لوگوں کو تین قسم کی حالتوں میں لایا جائے گا
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روزِ قیامت لوگوں کو تین اقسام میں جمع کیا جائے گا، ایک قسم پیدل چلنے والوں کی ہو گی، ایک سواروں کی اور ایک گروہ اپنے چہروں کے بل چل رہا ہو گا۔ “ عرض کیا گیا اللہ کے رسول! وہ اپنے چہروں کے بل کیسے چلیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس ذات نے انہیں ان کے قدموں پر چلایا وہ اس پر قادر ہے کہ وہ انہیں چہروں کے بل چلا دے، سنو! وہ (کفار) ہر اونچی جگہ اور کانٹے (ہر تکلیف دہ چیز) سے اپنے چہروں کے ذریعے اپنا بچاؤ کریں گے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3142 وقال: حسن) ٭ علي بن زيد بن جدعان: ضعيف، و شيخه مجھول ولأصل الحديث شواھد عند البخاري (6522) و مسلم (2861) وغيرهما.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.