كتاب البيوع كتاب البيوع |
مشكوة المصابيح
كتاب البيوع كتاب البيوع مزارعت کا بیان
قیس بن مسلم، ابوجعفر سے بیان کرتے ہیں، تمام مہاجر مدینہ میں تہائی یا چوتھائی حصے پر زراعت کرتے تھے، علی، سعد بن مالک، عبداللہ بن مسعود، عمر بن عبدالعزیز، قاسم، عروہ، آل ابوبکر، آل عمر، اور آل علی اور ابن سرین نے زراعت کی، اور عبدالرحمٰن بن اسود بیان کرتے ہیں، میں زراعت میں عبدالرحمٰن بن یزید کے ساتھ شراکت کیا کرتا تھا، اور عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے معاملہ کیا کہ اگر عمر بیج مہیا کرے گا تو نصف پیداوار وہ لے گا اور اگر وہ بیج مہیا کریں گے تو ان کے لیے اتنا حصہ ہو گا۔ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (کتاب الحرث و المزارعة باب: 8 قبل ح 2328 تعليقًا) [و عبد الرزاق في المصنف (100/8 ح 14476) و ابن حجر في تغليق التعليق (300/3)]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.