كتاب البيوع كتاب البيوع |
مشكوة المصابيح
كتاب البيوع كتاب البيوع حرام کو حلال اور حلال کو حرام کرنے والی شرط جائز نہیں
عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کے درمیان صلح جائز ہے، ایسی صلح کے سوا جو کسی حلال کو حرام کر دے یا کسی حرام کو حلال کر دے، اور اس شرط کے سوا جو حلال کو حرام کر دے یا حرام کو حلال کر دے، مسلمان اپنی شرطوں پر ثابت ہیں۔ “ ترمذی، ابن ماجہ، ابوداؤد اور ان کی روایت ((عَلیٰ شُرُوْطِھِمْ)) تک ہے۔ صحیح، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه الترمذي (1352 وقال: حسن صحيح) و ابن ماجه (2353) [و أبو داود (3594) من حديث أبي ھريرة رضي الله عنه و سنده حسن] ٭ سنده ضعيف جدًا و للحديث شواھد عند أبي داود وغيره وھو بھا صحيح.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.