كتاب البيوع كتاب البيوع |
مشكوة المصابيح
كتاب البيوع كتاب البيوع سود کا گناہ
غسیل الملائکہ حنظلہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبداللہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جانتے ہوئے ایک درہم سود کھاتا ہے تو یہ چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے بھی زیادہ سنگین ہے۔ “ اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور یہ اضافہ نقل کرتے ہوئے فرمایا: ”جس شخص کا گوشت حرام سے تیار ہوا ہو تو آگ اس کی زیادہ حق دار ہے۔ “ ضعیف، رواہ احمد و الدارقطنی و البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«ضعيف، رواه أحمد (225/5 ح 22303) والدارقطني (16/3 ح 2819) ٭ سنده ضعيف، في سماع ابن أبي مليکة من عبد الله بن حنظلة لھذا الحديث نظر و للحديث علة أخري و شواھد ضعيفة عند ابن ماجه (2274) وغيره. ٭٭ البيھقي في شعب الإيمان (5518) عن ابن عباس و سنده ضعيف جدًا، فيه محمد بن الفضل بن جابر ثنا يحيي بن إسماعيل بن عباس عن حسين بن قيس الرحبي [متروک] عن عکرمة عن ابن عباس إلخ.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.