كتاب البيوع كتاب البيوع |
مشكوة المصابيح
كتاب البيوع كتاب البيوع جانور کھیت کی فصل کو نقصان پہنچائے تو
حرام بن سعد محّیصہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی اونٹنی ایک باغ میں داخل ہو گئی تو اس نے وہاں نقصان کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا: ”باغبانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دن کے وقت ان کی حفاظت کریں، البتہ جو جانور رات کے وقت نقصان کر دیں تو پھر اس (نقصان) کے ذمہ دار اس کے مالک ہیں۔ “ سندہ ضعیف، رواہ مالک و ابوداؤد و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه مالک (747/2. 748 ح 1505) و أبو داود (3570) و ابن ماجه (2332) ٭ الزھري مدلس و عنعن.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.