كتاب البيوع كتاب البيوع |
مشكوة المصابيح
كتاب البيوع كتاب البيوع خشک کھجور کے بدلے تازی کھجور کی خرید و فروخت
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ سے تازہ کھجوروں کے بدلے میں چھوہارے خریدنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کھجور خشک ہو جاتی ہے تو کیا وہ (وزن میں) کم ہو جاتی ہے؟“ تو اس شخص نے عرض کی، جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اس سے منع فرمایا۔ اسنادہ حسن، رواہ مالک و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه مالک (624/2 ح 1353) والترمذي (1225 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (3359) والنسائي (268/7. 269 ح 4549) و ابن ماجه (2264)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.