كتاب البيوع كتاب البيوع |
مشكوة المصابيح
كتاب البيوع كتاب البيوع قرض دینے والا تقاضہ کر سکتا ہے
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرض کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سختی کی تو آپ کے صحابہ نے اسے مارنے کا ارادہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، کیونکہ صاحب حق (قرض خواہ) باتیں کرنے کا حق رکھتا ہے، تم ایک اونٹ خرید کر اسے دے دو۔ “ صحابہ نے عرض کیا: اس سے بڑی عمر کا اونٹ ملتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ہی خرید کر اسے دے دو، کیونکہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو تم میں سے قرض ادا کرنے میں بہتر ہے۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (2306) و مسلم (1601/120)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.