كتاب البيوع كتاب البيوع انگوروں کو سیاہ ہونے سے پہلے بیچنا
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ (پک کر) سیاہ ہو جائیں اور دانوں (غلہ اناج وغیرہ) کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ (پک کر) سخت ہو جائیں۔ “ امام ترمذی اور ابوداؤد نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے، ان دونوں کے ہاں (انس رضی اللہ عنہ) سے مروی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا: حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں۔ البتہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں۔ اور یہ اضافہ جو مصابیح میں ہے وہ یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں۔ البتہ ان دونوں کی ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں مذکورہ الفاظ موجود ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں۔ “ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ سندہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (1228) و أبو داود (3371) [و ابن ماجه: 2217] ٭ حميد الطويل مدلس و عنعن.و ذکره البغوي في مصابيح السنة (الزيادة الأولي 330/2 ح 2095) [و رواه البخاري (2195) ومسلم (1555/15) الرواية الثانية عن ابن عمر] و رواه البخاري (2247، 2248) و مسلم (1535/50) تعديلات [2862]: سنده صحيح، رواه الترمذي (1228) و أبو داود (3371) [و ابن ماجه: 2217] ٭ و ذکره البغوي في مصابيح السنة (الزيادة الأولي 330/2 ح 2095) [و رواه البخاري (2195) ومسلم (1555/15) الرواية الثانية عن ابن عمر] و رواه البخاري (2247، 2248) و مسلم (1535/50)» |