من كتاب الجهاد کتاب جہاد کے بارے میں 5. باب مَنْ قَاتَلَ في سَبِيلِ اللَّهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ: جو شخص تھوڑی دیر کے لئے اللہ کی راہ میں جہاد کرے اس کا بیان
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں اونٹنی کے دو بار دودھ اتارنے تک جہاد کرے اس کے لئے جنت واجب ہوگئی۔ اور یہ اتنی سی مدت ہے کہ دودھ نکالنے والا دودھ نکالے اور اونٹنی اپنا دودھ چھوڑ دے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2439]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2541]، [ترمذي 1657]، [نسائي 3141]، [ابن حبان 4618]، [موارد الظمآن 5196] وضاحت:
(تشریح حدیث 2430) دوباره دودھ اتارنے کا مطلب یہ ہے کہ جانور کا جب دودھ دوہتے ہیں تو وہ اپنا دودھ اوپر چڑھا لیتا ہے، پھر اس کو ذرا سی دیر کے لئے چھوڑ دیتے ہیں تو وہ پھر اپنے تھن کو دودھ سے بھر دیتا ہے، پھر دوباره دودھ دوہنا شروع کرتے ہیں، «فُوَاقَ نَاقَةٍ» کے یہی معنی ہیں اور اس سے مراد ذرا سی دیر سے، یعنی جو شخص بھی اتنی قلیل مدت کے لئے جہاد کرے گا نیتِ خالص کے ساتھ اس کے لئے جنت واجب ہوجائے گی، اس سے جہاد کی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
|