من كتاب الجهاد کتاب جہاد کے بارے میں 40. باب في قِتَالِ الْخَوَارِجِ: خوارج سے لڑائی کا بیان
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں میرے بعد ایک ایسی قوم ہوگی جو قرآن پڑھے گی اور وہ ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترے گا (یعنی بے عمل ہونگے)، وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکل جاتا ہے، اور وہ پھر دین کی طرف لوٹ کر نہ آ ئیں گے، وہ لوگ ساری مخلوق سے بدتر ہیں۔“
سلیمان نے کہا: حمید نے کہا: سیدنا عبداللہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر میں سیدنا رافع بن عمرو الغفاری رضی اللہ عنہ، حکم بن عمرو الغفاری کے بھائی سے ملا اور یہ حدیث بیان کی، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اور میں نے بھی یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2478]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے، دیکھئے: [مسلم 1067، فى الزكاة، باب الخوارج شر الخليقه]۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 6738] وضاحت:
(تشریح حدیث 2470) اس صحیح حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی حرف بحرف ثابت ہوئی، اور خلافتِ راشدہ میں ہی ایسے بے دین لوگ پیدا ہوئے جو دین سے نکل گئے، اور وہ خوارج کی جماعت ہے، آج بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں قرآن پڑھتے ہیں لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا ہے۔ بے عمل، بے دین اور نام کے مسلمان ہیں۔ «أُوْلٰئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ» يقيناً ایسے لوگ ساری مخلوق سے بدتر ہیں۔ «اَللّٰهُمَّ اهْدِ ضَالَّ الْمُسْلِمِيْنَ» ایسے گمراہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|