من كتاب الجهاد کتاب جہاد کے بارے میں 35. باب مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْخَيْلِ وَمَا يُكْرَهُ: کون سا گھوڑا پسندیدہ اور کون سا نا پسندیدہ ہوتا ہے
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک صحابی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں گھوڑا خریدنا چاہتا ہوں سو کون سا گھوڑا خریدوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کالا گھوڑا خریدو جس کی ناک اور اوپر کے ہونٹ پر سفیدی ہو، اور ہاتھ پاؤں پربھی سفیدی ہو، صرف دایاں ہاتھ پر سفیدی نہ ہو، یا پھر کالا سرخی مائل ان علامتوں والا گھوڑا خریدو، تم کو غنیمت بھی ملے گی اور (باذن اللہ) محفوظ بھی رہوگے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2472]»
اس روایت کی سند ضعیف لیکن حدیث دوسری سند سے صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 4676]، [موارد الظمآن 1633] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف ولكن الحديث متفق عليه
|