من كتاب الجهاد کتاب جہاد کے بارے میں 9. باب الْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ في سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: اللہ کے راستے میں صبح یا شام کی فضیلت کا بیان
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں گذرنے والی ایک صبح یا اللہ کے راستے میں گذرنے والی ایک شام دنیا میں جو کچھ ہے اس سے بہتر ہے۔“
تخریج الحدیث: «الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2443]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2794]، [مسلم 1881]، [نسائي 3118]، [أبويعلی 7514] وضاحت:
(تشریح حدیث 2434) اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ آدمی صبح یا شام کو اللہ کے راستے میں جہاد کرے تو وہ دنیا کی تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے، اس سے جہاد فی سبیل اللہ کی فضیلت معلوم ہوئی جس کا دنیا میں کوئی بدل نہیں، واضح رہے کہ صبح و شام گشت کے لئے نکلنا اس میں داخل نہیں کیونکہ فی سبیل اللہ سے مراد جہاد ہے جس میں جان و مال اللہ کی نذر کرنے کی توقع ہوتی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: الحديث متفق عليه
|