الطب والعيادة علاج کرنا اور تیماردار کرنا रोग का इलाज और रोगी की देखभाल گائے کا دودھ شفا، گھی دوا اور گوشت بیماری ہے “ गाय का दूध शिफ़ा है ، घी दवा है और मांस रोग है ”
زہیر بن معاویہ اپنی بیوی سے روایت کرتے ہیں، اس نے ملیکہ بنت عمر سے سنا، راوی نے یہ بات بھی ذکر کی کہ اس نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت میں مالکوں کو ان کی بکریاں واپس کر دی تھیں۔ بہرحال ملیکہ نے اسے کسی تکلیف (کے علاج) کے لیے گائے کا گھی استعمال کرنے کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گائیوں کا دودھ شفا ہے، ان کا گھی دوا ہے اور ان کا گوشت بیماری ہے۔“
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے بڑھاپے کے علاوہ ہر بیماری کا علاج نازل کیا ہے، گائیوں کا دودھ لازمی طور پر استعمال کیا کرو، کیونکہ یہ ہر قسم کا درخت چرتی ہے۔“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ گائیوں کا دودھ استعمال کیا کرو، کیونکہ یہ ہر قسم کا درخت کھاتی ہے، (اس کا دودھ) ہر بیماری سے شفا ہے۔“
|