الطب والعيادة علاج کرنا اور تیماردار کرنا रोग का इलाज और रोगी की देखभाल حرام سے شفا حاصل کرنا “ हराम चीज़ से इलाज करना ”
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے حرام چیز کے ساتھ علاج کیا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس میں شفا نہیں بنائے گا۔“
سیدنا ابو دردا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور اس کی شفا دونوں چیزیں نازل کی ہیں، اس لیے تم علاج کیا کرو، لیکن حرام چیز کو بطور دوا استعمال نہ کرو۔“
|