الطب والعيادة علاج کرنا اور تیماردار کرنا रोग का इलाज और रोगी की देखभाल سنا بوٹی میں شفا ہے “ सना बूटी में शिफ़ा है ”
سیدنا ابو ابی بن ام حرام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”تم سنا اور شہد کا استعمال لازمی طور پر کیا کرو، کیونکہ اس میں «سام» کے علاوہ ہر بیماری کی شفا ہے۔“ کہا گیا کہ «سام» کا کیا معنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موت۔“
|