الطب والعيادة علاج کرنا اور تیماردار کرنا रोग का इलाज और रोगी की देखभाल بیماری کو برا بھلا نہ کہا جائے “ बीमारी को बुराभला न कहा जाए ”
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام سائب یا ام مسیب کے پاس گئے اور فرمایا: ”تجھے کیا ہو گیا ہے؟ تو کانپ رہی ہے؟“ اس نے کہا: بخار ہے، اللہ اس میں برکت نہ کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار کو گالی نہ دیا کر، کیونکہ یہ بنو آدم کے گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے، جیسے دھونکنی لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“
|