Note: Copy Text and to word file

سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا
گائے کا دودھ شفا، گھی دوا اور گوشت بیماری ہے
حدیث نمبر: 1638
-" ألبانها شفاء وسمنها دواء ولحومها داء. يعني البقر".
زہیر بن معاویہ اپنی بیوی سے روایت کرتے ہیں، اس نے ملیکہ بنت عمر سے سنا، راوی نے یہ بات بھی ذکر کی کہ اس نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت میں مالکوں کو ان کی بکریاں واپس کر دی تھیں۔ بہرحال ملیکہ نے اسے کسی تکلیف (کے علاج) کے لیے گائے کا گھی استعمال کرنے کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گائیوں کا دودھ شفا ہے، ان کا گھی دوا ہے اور ان کا گوشت بیماری ہے۔