البيوع والكسب والزهد خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان ख़रीदना, बेचना, कमाई और परहेज़गारी کتے اور شراب کی قیمت اور زانیہ کی کمائی حرام ہے کوبہ، نرد اور شطرنج کا معنی و مفہوم “ कुत्ते और शराब की क़ीमत और ज़ानिया की कमाई हराम है ، कोबा ، जुआ और शतरंज का अर्थ ”
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کی قیمت، زانیہ کی کمائی اور کتے کی قیمت سے منع کیا اور فرمایا: ”جب کوئی آدمی تیرے پاس کتے کی قیمت لے کر آئے تو اس کی ہتھیلیوں کو مٹی سے بھر دینا۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین (چیزیں) حرام ہیں حجام کی کمائی، زانیہ عورت کی کمائی اور کتے کی قیمت سوائے شکاری کتے کے۔“
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” شراب کی قیمت حرام ہے، زانیہ کی کمائی حرام ہے، کتے کی قیمت حرام ہے، کوبہ حرام ہے اور اگر کتے کا مالک اس کی قیمت لینے کے لیے تیرے پاس آئے تو اس کے ہاتھوں کو مٹی سے بھر دو اور شراب، جوا اور ہر نشہ آور چیز بھی حرام ہے۔“
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کتے کی قیمت خبیث ہے، زانیہ کی کمائی خبیث ہے اور حجام کی کمائی خبیث ہے۔“
|