البيوع والكسب والزهد خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان ख़रीदना, बेचना, कमाई और परहेज़गारी فقر و فاقہ کے بارے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مال و دولت کی فراوانی کے نقصانات، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت غیر مبہم ہے “ ग़रीबी और भुकमरी के समय परेशान न होना ، माल दौलत अधिक होने का नुक़्सान ، रसूल अल्लाह ﷺ की लाई हुई शरीअत में कोई शक नहीं है ”
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم غربت و افلاس کا ذکر کر رہے تھے اور اس سے ڈر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کیا تم فقر و فاقہ سے ڈر رہے ہو؟ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم پر دنیا کے معاملے میں اتنی فراوانی پیدا کر دی جائے گی کہ تمہارے دلوں میں کجی (اور ٹیڑھ پن) پیدا کرنے والی یہی چیز ہو گی۔ اللہ کی قسم! میں نے تم کو ایسی روشن ملت پر چھوڑا ہے، کہ جس کے دن اور رات (روشنی میں) برابر ہیں۔“ سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا، آپ ہمیں واقعی روشن ملت پر چھوڑ کر گئے ہیں، جس کے دن اور رات برابر ہیں۔
|