البيوع والكسب والزهد خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان ख़रीदना, बेचना, कमाई और परहेज़गारी مال کا سوال کرنے سے گریز کرنے کی نصیحت “ माल मांगने से बचने की नसीहत ”
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر کوئی لوگوں سے غنی (اور بے نیاز) ہو جائے، اگرچہ مسواک کی شاخ کے ساتھ۔“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ فاقہ میں مبتلا ہوا (اور اسے پورا کرنے کے لیے) اسے لوگوں کے سامنے پیش کیا، تو اس کا فاقہ پورا نہیں ہو گا اور جس نے اپنی فقیری کو اللہ تعالیٰ پر پیش کیا، تو قریب ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس کو غنی عطا کر دے: جلدی موت کی صورت میں یا جلدی امیری کی صورت میں۔“
|