البيوع والكسب والزهد خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان ख़रीदना, बेचना, कमाई और परहेज़गारी دنیا کی بےوقعتی “ दुनिया की औक़ात ”
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ اس میں کافر کو پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا۔“ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سمیت کئی صحابہ سے مروی ہے اور حسن اور عمرو بن مرہ سے مرسلاً مروی ہے۔
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کافر کو پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتے۔“
|