البيوع والكسب والزهد خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان ख़रीदना, बेचना, कमाई और परहेज़गारी نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی روزی کی مقدار “ रसूल अल्लाह ﷺ को कितनी रोज़ी की ज़रूरत ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! آل محمد کا رزق گزارے کے مطابق (اور بقدر سد رمق) ہو۔“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! صبح کے وقت آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس غلے یا کھجور کا ایک صاع بھی نہیں ہوتا تھا۔“
سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیٹ بھرنے کے لیے ردی قسم کی کھجور بھی نہیں ہوتی تھی، حالانکہ آپ بھوکے ہوتے تھے۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور آپ کے اہل خانہ کی بھوک کی حالت میں مسلسل کئی راتیں گزر جاتی تھیں، ان کو شام کا کھانا ہی نصیب نہیں ہوتا تھا، (باقی ایام میں) زیادہ تر جو کی روٹی ہی میسر آتی تھی۔
|