كتاب البيعة کتاب: بیعت کے احکام و مسائل 29. بَابُ: التَّشْدِيدِ فِي عِصْيَانِ الإِمَامِ باب: امام اور حاکم کی نافرمانی کی شناعت کا بیان۔
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”جہاد دو طرح کے ہیں: ایک تو یہ کہ کوئی خالص اللہ کی رضا کے لیے لڑے، امام کی اطاعت کرے، اپنے سب سے پسندیدہ مال کو خرچ کرے اور فساد سے دور رہے تو اس کا سونا جاگنا سب عبادت ہے، دوسرے یہ کہ کوئی شخص دکھاوے اور شہرت کے لیے جہاد کرے، امام کی نافرمانی کرے، اور زمین میں فساد برپا کرے، تو وہ برابر سراسر بھی نہ لوٹے گا“ (بلکہ عذاب کا مستحق ہو گا)۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 3190 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|