كتاب البيعة کتاب: بیعت کے احکام و مسائل 4. بَابُ: الْبَيْعَةِ عَلَى الْقَوْلِ بِالْعَدْلِ باب: عدل و انصاف کی بات کہنے پر بیعت کا بیان۔
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی تنگی و خوشحالی اور خوشی و غمی ہر حال میں سمع و طاعت (سننے اور حکم بجا لینے) پر بیعت کی، اور اس بات پر کہ حکمرانوں سے حکومت کے سلسلے میں جھگڑا نہیں کریں گے، نیز اس بات پر کہ جہاں کہیں بھی رہیں عدل و انصاف کی بات کہیں گے اور اللہ تعالیٰ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4154 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|