كتاب البيعة کتاب: بیعت کے احکام و مسائل 3. بَابُ: الْبَيْعَةِ عَلَى الْقَوْلِ بِالْحَقِّ باب: حق بات کہنے پر بیعت کا بیان۔
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تنگی و خوشحالی، خوشی و غمی ہر حالت میں سمع و طاعت (سننے اور حکم بجا لینے) پر بیعت کی، اور اس بات پر کہ ہم حکمرانوں سے حکومت کے لیے جھگڑ انہیں کریں گے، اور اس بات پر کہ جہاں کہیں بھی رہیں حق بات کہیں گے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4154 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|