كتاب البيعة کتاب: بیعت کے احکام و مسائل 14. بَابُ: الْحَثِّ عَلَى الْهِجْرَةِ باب: ہجرت کی ترغیب دینے کا بیان۔
ابوفاطمہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے ایسا کام بتائیے جس پر میں جما رہوں اور اس کو کرتا رہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم پر ہجرت لازم ہے کیونکہ اس جیسا کوئی کام نہیں“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 12078)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة 201 (1422)، مسند احمد (3/428) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ فرمان ابوفاطمہ اور ان جیسے لوگوں کے حالات کے لحاظ سے انہیں کے ساتھ خاص تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت سے اعمال و افعال کو سائل کے حالات کے لحاظ سے زیادہ بہتر اور اچھا بتایا کرتے تھے۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|