كتاب البيعة کتاب: بیعت کے احکام و مسائل 33. بَابُ: وَزِيرِ الإِمَامِ باب: حکمراں کے وزیر کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جب کوئی کسی کام کا ذمہ دار ہو جائے پھر اللہ اس سے خیر کا ارادہ کرے تو اس کے لیے ایسا صالح وزیر بنا دیتا ہے کہ اگر وہ بھول جائے تو وہ اسے یاد دلاتا ہے اور اگر اسے یاد ہو تو اس کی مدد کرتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17544)، مسند احمد (6/70) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|