كتاب البيعة کتاب: بیعت کے احکام و مسائل 20. بَابُ: بَيْعَةِ الْغُلاَمِ باب: نابالغ لڑکے کی بیعت کا بیان۔
ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھایا تاکہ آپ مجھ سے بیعت لے لیں، میں ایک نابالغ لڑکا تھا تو آپ نے مجھ سے بیعت نہیں لی ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 11727) (حسن الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ بیعت میں کسی بات کا عہد و پیمان لیا جاتا ہے، جب کہ نابالغ پر کسی عہد و پیمان کی پابندی واجب نہیں ہے۔ قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
|