كتاب البيعة کتاب: بیعت کے احکام و مسائل 26. بَابُ: الْحَضِّ عَلَى طَاعَةِ الإِمَامِ باب: امام کی اطاعت پر ابھارنے کا بیان۔
یحییٰ بن حصین کی دادی (ام الحصٰن الاحمسیۃ رضی اللہ عنہا) بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع میں فرماتے ہوئے سنا: اگر کوئی حبشی غلام بھی تم پر امیر بنا دیا جائے جو تمہیں کتاب اللہ کے مطابق چلائے تو تم اس کی سنو اور اطاعت کرو۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 51 (1298)، والإمارة 8 (1838)، والجہاد 39 (2861) سنن ابن ماجہ/الجہاد 39 (2861)، (تحفة الأشراف: 18311)، مسند احمد (4/69، 5/381، 6/402، 403) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|